اسلام آباد (پی این آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی ممالک اور افغان حکام کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے ، افغانستان میں افغان عوام کی منشاءکے مطابق حکومت بننی چاہئے ۔افغانستان میں افغان عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کریں گے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ لڑائی افغان مسئلے کا حل نہیں ، افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے اور مضبوط رہے ہیں ۔کوئی بھی ملک افغانستان کی سابق حکومت کے زوال کا ذمہ دار نہیں ،افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ افغانستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ،افغانستان میں کسی طرح کی بھی خونریزی نہیں ہونی چاہئے ،میرا نہیں خیال کہ وہاں خواتین سے امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں