سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں، بڑا فیصلہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت کاایکٹ 2010 کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم نے 42 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیاجبکہ ایکٹ کے ذریعے تمام ملازمین کو ملنے والے فوائد فوری روکنے کا حکم بھی جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ 2010 میں بنایا جانے والا ایکٹ خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنایا گیا تھا جبکہ ایکٹ سے فائدہ حاصل کرنیوالے ملازمین سابقہ پوزیشن پر واپس جائیں گے کیونکہ ایکٹ 2010 کے ذریعے مستقل ملازمین کی حق تلفی کی گئی۔سپریم کورٹ نے بحالی کے بعد ہونے والی یکمشت ادائیگیاں واپس لینے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین کو عہدوں کے برعکس فوائد واپس نہ لیے جائیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے واضح کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close