لاہورقلعہ میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا، نوجوان گرفتار

لاہور (آئی این پی) شاہی قلعہ لاہور میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا،پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ نوجوان نے کمر پر بیگ اور سفید شلوار قمیض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلی اور لبیک یا رسول اللہؓ کے نعرے بھی لگائے۔شاہی قلعہ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کا مجسمہ پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close