پی آئی اے کا افغانستان کی بجائے چین کا روٹ اختیارکرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان انٹرنیشل ائیرلائنز(پی آئی اے)کی جانب سے کابل کے لیے آپریشن تاحال بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند جانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز اب افغانستان کے بجائے چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی جبکہ چینی فضائی روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل کی فضائی حدود بند ہونے سے تاشقند کی پروازوں کو پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ مزید لگے گا۔۔۔۔

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشت گرد دپکڑے گئے

لاہور (آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے جلو گاوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہوئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کر کے ان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالمنان اورعمران اخترشامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close