امریکہ سے ٹیلی فون آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون آ گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو سفارتی مشنز کے انخلا میں سہولت کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close