وفاقی وزیر مونس الٰہی کاراولپنڈی کی عوام کیلئے خصوصی فنڈزکے اجرا کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی سے پاکستان مسلم لیگ (ق) راولپنڈی زبیر احمد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں جنرل سیکرٹری فیاض تبسم ، شہباز گوشی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنمائوں نے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مونس الٰہیکووفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کرنا خوش آئند ہے،امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش پانی کے بحران سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مونس الٰہی نے صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر خان،جنرل سیکرٹری فیاض تبسم اور شہبازگوشی کی کارکردگی کو سراہا اورراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پارٹی کی بہترین نمائندگی پر مبارکبادپیش کی ۔مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک خاندان کی مانند ہے ۔وفاقی وزیرآبی وسائل نے راوالپنڈی کے عوام کیلئے جلد خصوصی فنڈزکے اجرا کی یقین دہانی بھی کرائی۔چ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close