ناران نیشنل ہائی وے کوآئندہ تین روز کے لیے بندکردیا گیا

چلاس(آئی این پی )ناران نیشنل ہائی وے آئندہ تین روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان دیا مر انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دیا مر انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چلاس اور بابوسر جانے والے ناران نیشنل ہائی وے کو آئندہ تین روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔دیا مر انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران ناران روڈ پر موجود ملبے کو ہٹانے کا کام کیا جائے گا۔بابو سر ناران نیشنل ہائی وے کو بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کے باعث بند کیا گیا تھا۔اس حوالے سے بتایا ہے کہ چلاس سڑک کی بندش سے مسافروں اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close