لاہور (آن لائن) لاہور میں جعلی دودھ تیار کرکے سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا،شاہدرہ کے علاقے میں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ سے پانچ ہزار لیٹرملاوٹی دودھ قبضہ میں لے کر تلف کردیاگیا، فوڈ اتھارٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کروادیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف خفیہ آپریشن کرتے ہوئے شاہدرہ کے علاقے میں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ سے پانچ ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد کرکت تلف کردیا گیا-فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کروادیا۔تلف کیے گئے دودھ میں پاوڈر کی ملاوٹ، فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موبائل لیبارٹری اور لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں ملاوٹ بھی پائی گئی ہے-رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا سے تفتیش جاری ہیگروہ کے باقی افراد کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ملاوٹ مافیا کے مزید تانے بانے بھی سامنے آئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں پانی یا کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے-ملاوٹی یا قدرتی غذائیت سے محروم دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے
کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے-رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین اور معیار کا مکمل خیال رکھیں۔پنجاب بھر میں ناقص اشیا خورونوش کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا کاروباربند کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں