راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا، شہر میں کرونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کرونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے راولپنڈی کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا۔ سیکریٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ 24 اگست تک راولپنڈی کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریستوران بند رہیں گے۔ سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور نجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، لاک ڈان والے ایریاز میں ضروری اشیا سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے، بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں صرف گروسری اور فارمیسی کھل سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعلقہ محکموں سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے، جج صاحبان، وکلا اور عدالتی عملے کو بھی استثنی حاصل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں