اسلام آباد(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، مجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی ہے،سی اے اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے لیکن افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہوں گے، افغانستان سے 18اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں