چور 50تولے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار

راولپنڈی(آن لائن)چوروں نے سینئر صحافی میربشیر احمد سلطان کو جمع پونجی سے محروم کردیا ،چور 50تولے کے زیورات سونا اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی ایپملائز ہائوسنگ سوسائٹی ڈی بلاک گلی نمبر 18مکان نمبر395 میں رہائش پذیر نوائے وقت سے ریٹائرڈ سینئر نیوز ایڈیٹر میر بشیرسلطان احمد 14اگست کے دن اپنے رشتہ داروں کے ہاں ملنے کیلئے گئے تو چور گھر کی کھڑکی توڑ کر کمروں میں داخل ہوگئے اور وہاں گھر میں موجود پچاس تولے کے زیورات اور پچاس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہاں سے فنگرپرنٹ سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close