افغانستان سے پاکستان آنے والوں کیلئے اہم ترین شرط ختم کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے آنے والوں کیلئے کورونا پی سی آر کی شرط ختم کردی۔سی اے اے کی جانب سے افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق افغانستان سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ افغانستان سے آنے والے شہریوں کا پاکستان پہنچنے پر پی سی آر اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا۔افغانستان سے18اگست تک پرواز سے 72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری واپسی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close