عاشورہ کی چھٹیاں منسوخ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی (پی این آئی ) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے یوم عاشور کے پیش نظر 18 تا 20 اگست تک ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت بلڈ بینک میں خون کی مطلوبہ مقدار ہمہ وقت موجود رکھی جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عاشورہ کی چھٹیاں منسوخ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close