کراچی کے ساحل پر پھنسےبحری جہازسے سامان چوری

کراچی (آئی این پی ) جشنِ آزادی کے موقع پر منچلے سی ویو پر پھنسے جہاز کے ہیڈ کی زنجیر سے جھولا جھولنے لگے اور ریسکیو کمپنی کا کچھ سامان بھی چوری ہو گیا۔ عوام کی بڑی تعداد کے ہینگ ٹونگ 77 پر پہنچنے کے باعث جہاز کے کیپٹن عمر پریشان دکھائی دیئے جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار مدد کرنے کے بجائے غائب ہوگئے۔ جہاز کے رسے سے چار منچلوں کے لٹکنے کی ویڈیو وائرل ، ہزاروں افراد سی ویو پر جہاز کے قریب پہنچے اور بارج پر بھی چڑھ گئے۔۔۔۔

نافرمان بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل،ملزم گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے جبر میں بیٹے نے اپنے باپ کو گردن پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ گوجرخان کے علاقے جبر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات خالد پرویز نامی 60 سالہ شخص کو اس کا بیٹا گردن پر چھریوں کے وار کرکے فرار ہوگیا۔ زخمی خالد پرویز شدید زخمی حالت میں گھر کے دروازے تک پہنچا اور مدد کے لیے دروازہ پیٹنا شروع کیا تاہم رات ہونے وجہ سے کوئی مدد کو نہ پہنچ سکا اور زخمی نے وہیں دم توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کو ابتدائی شواہد و بیانات کی روشنی میں واقعے میں مقتول کے بیٹے ناصر پرویز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خالد پرویز کے 3 بیٹے تھے اور اس نے تمام کو عاق کررکھا تھا، جس کے بعد وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا، واقعے کی وجہ بھی یہی ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close