بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت،بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری جوڑے نے چند ماہ کے تربیتی کورس کے ذریعے پورا کاروبار شروع کر لیا،کوکنگ کے شوقین میاں بیوی نے ایک ساتھ نیوٹک کلاسز میں داخلہ لیا،میاں نے پہلی اور بیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اہلیہ زرمینہ نے بتایاکہ میں ہمیشہ سے پروفیشنل شیف بننا چاہتی تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نیوٹک میں کوکنگ کورس کیلئے اپلائی کیا۔ انہوںنے کہاکہ میرے خاوند بھی میرے ساتھ کوکنگ ٹریننگ میں حصہ لینے کیلئے تیار ہوئے، مظفرآباد کے 5 اسٹار ہوٹل میں پروفیشنل کوکنگ کی تربیت فراہم کی گئی۔ زرمینہ نے بتایاکہ تربیت مکمل ہونے پر میں خاوند نے پہلی اور میں نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اب ہم نے اپنا ہوٹل اینڈ کوکنگ کا کامیاب کاروبار شروع کیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ بیگم کے ساتھ مل کر ہوٹل انڈسٹری کے بزنس میں داخل ہو چکا ہوں، خوش ہوں کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کا خواب پورا کر لیا،وزیراعظم اور کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم کی شکرگزار گزار ہوں ۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بتایاکہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کریں،حکومت مالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے مکمل تربیت دیگی۔ انہوںنے کہاکہ مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کے شاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close