پاکستا ن کی سیاست کیلئے آئندہ 100دن انتہائی اہم، جہانگیر ترین کو تحریک انصاف آئوٹ لائن کیوں کر رہی ہے؟ کیا بڑا ہونےجارہا ہے؟ تہلکہ خیز پیشنگوئیاں

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کے آئندہ 100دن بہت اہم ہیں، خطے میں دنیا کی سب سے اہم سیاست ہونے جارہی ہے،اپوزیشن کوجلسے جلوسوں سے پذیرائی نہیں ملے گی، انتشار اور خلفشار پھیلانے سے سب پھنس جائیں گے، عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ٹیں ٹیں فش ہوگئی ہے، استعفا مانگ رہے تھے 8 مہینے بعد اب کورونا کے علاقے کراچی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، ان کے بچوں کا نکاح کا دعوت نامہ بھی بریکنگ نیوز میں چھپتا ہے، جلسہ کرنے سے حکومت کو کیا فرق پڑجائے گا؟ اپوزیشن نالائق اور نااہل ہے، تین سال گزر گئے دو سال بھی گزر جائیں گے،عمران خان خوش قسمت ہے وہ مدت پوری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو بچ کر کھیلنا چاہیے، پنجاب میں کبھی تحریک عدم اعتماد نہیں آئی ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست سندھ سے باہر نہیں ہے۔ انہوں نے جہانگیرترین سے متعلق سوال پر کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت پراعتماد ہے اگر کسی کو پارٹی آؤٹ لائن کررہی ہے تو سوچ سمجھ سے کررہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں انتشار اور خلفشار کی گنجائش نہیں ہے، یہ سب پھنس جائیں گے، اس خطے میں دنیا کی سب سے اہم سیاست ہونے جارہی ہے، پاکستان کی سیاست کے 100دن اہم ہیں، یہ سمجھتے ہیں جلسے یا جلوس کریں گے ان کو پذیرائی نہیں ملے گی۔مزید برآں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی طرح پرویز مشرف کو بھی امریکا کے خلاف اسٹینڈ لینا چاہیے تھا، نائن الیون کے حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا ایک غلط فیصلہ تھا، پہلے سے ہی ہمارے پاس 40 لاکھ مہاجرین موجود ہیں، ہمیں کسی ایسی چیز میں نہیں پھنسنا جس کا ملبہ ہمارے سر پر گر جائے،داسو ڈیم کے حملے میں ہم سے غلطی ہو گئی، ہم نے ملزمان کو پکڑ لیا ہے،بھارت، پاکستان کے خلاف میڈیا وار کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی کارروائیوں میں ملوث ہے، داسو کے حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ تھا اور پاکستان میں اگلے 120 دن بہت اہم ہیں، پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ، شہباز شریف کا مقدمہ بہت سنگین نوعیت کا ہے اور آئندہ دو سال میں کئی بڑے سیاستدانوں کو نیب سے سزا ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close