آزادی کی قدرکشمیر اورفلسطین کے عوام سے پوچھیں، جام کمال

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ یوم آزادی کا دن ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کے عہد کا ہے، آزادی کا لطف دنیا کے بہت ساری اقوام کو میسر نہیںاس لئے ہمیں اپنے اندر آزادی کا احساس پیدا کرنا ہوگاجب انسان کسی نعمت سے محروم ہوتا ہے تو اسکی قدر ہوتی ہے اس وقت افغانستان میں خانہ جنگی کا ماحول ہے، آزاد فضا کی قدر افغانستانیوں سے پوچھیںکشمیر افغانستان اور فلسطین کے لوگ آزادی کے لفظ کو سننا پسند کرتے ہیںمقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جہاں ظلم اور زیادتی ہے ان کیلئے آواز نہ اٹھانا لمحہ فکریہ ہے میرے اور اسپیکر کے درمیان اختلاف تین سال سے جاری ہے، کوشش کرتا ہوں کہ کوئی بھی بات دل پر نہ لوںکسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیںلیکن اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں تقریب پرچم کشائی اور بعدازاں جشنِ آزادی کے سلسلے میں وزیر اعلی ہاس سے بائیک ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزراء اوردیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،اہل بلوچستان اور تمام پاکستان کو جشن آزدی کی مبارکباد دیتا ہو،آزادی کا لطف دنیا کے بہت ساری اقوام کو میسر نہیںاس لئے ہمیں اپنے اندر آزادی کا احساس پیدا کرنا ہوگاجب انسان کسی نعمت سے محروم ہوتا ہے تو اسکی قدر ہوتی ہے اس وقت افغانستان میں خانہ جنگی کا ماحول ہے، آزاد فضا کی قدر افغانستانیوں سے پوچھیں، ہم تمام اپنے فرائض میں غفلت سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے آج کا دن ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دھرانے کے عہد کا ہے، بہتری بڑے پیمانے پر اس وقت آئے گی جب ہر شخص انفرادی کوشش کرے گا، وزیر اعلی جام کمال نے کہاکہ ہر شعبے کو ملا کر ایک ملت بنتی ہے، بار بار تجدید عہد اس لیے یے کہ اس دن کیلئے بزرگوں نے قربانیاں دیںہم سب میں مدد کا جذبہ ملت پاکستان کیلئے اجتماعی ہونا چاہئے، اجتماعی طور پر اچھے ملک اور علاقے کی بہتری کی سوچ اپنانا ہوگی ،جام کمال نے کہاکہ کشمیر افغانستان اور فلسطین کے لوگ آزادی کے لفظ کو سننا پسند کرتے ہیںمقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جہاں ظلم اور زیادتی ہے ان کیلئے آواز نہ اٹھانا لمحہ فکریہ ہے معیشت کا استحکام ملک کی عزت کا باعث ہے ملکی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے سب کو یکجا ہونا ہوگاانہوں نے کہاکہ خلفائے راشدین نے بھی باہمی اتفاق کی حکمت عملی اپنائی مسلمان کھبی حالات سے مایوس نہیں ہوتاوطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو سلام پیش کرتا ہے۔دریںاثناء جشنِ آزادی کے سلسلے میں وزیر اعلی ہاس سے بائیک ریلی کا انعقادکیاگیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ جشنِ آزادی جے سلسلے میں پورے صوبے جن تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اس مرتبہ عوام جوش وخروش سے جشنِ آزادی منارہی ہے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، گزشتہ رات آتش بازی جا انعقاد کیا گیاآج شب بھی آتش بازی کا انعقاد کیا گیا ہے، محرم الحرام کے احترام کے ساتھ جشنِ آزادی منارہے ہیںبدامنی کے واقعات میں کافی حد تک قابو پایا ہے، ملک دشمن عناصر بد امنی کے لیے موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہی ہیں، انہوں نے کہاکہ میرے اور اسپیکر کے درمیان اختلاف تین سال سے جاری ہے، کوشش کرتا ہوں کہ کوئی بھی بات دل پر نہ لوںکسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیںلیکن اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close