سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کوئٹہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کوئٹہ کے کی معروف شخصیت حاجی عبداللہ جان کاسی کے فرزند، شہید ایڈووکیٹ داود کاسی، سابق نگران صوبائی وزیر داخلہ ملک عنایت اللہ اور ملک عبیداللہ کاسی کے والد اور سابق ڈی آئی جی پولیس بلوچستان غفور کاسی کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشیر برائے پاکستان چین تعلقات بایزید خان کاسی کے نانا تھے ان کو کل بروز اتوار اپنے آبائی قبرستان کوئٹہ (کاسی قبرستان)میں دفن کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close