اسلام آباد(پی این آئی )نور مقدم قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے ملزم جان محمد کو گرفتار کر لیاہے جو کہ ظاہر جعفر کے گھر میں مالی کا کام کرتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلا م آباد میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے اور 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم جان محمد ملزم ظاہر جعفر کے گھر پر مالی کا کام کرتا تھا اور اس نے نور مقدم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں ظاہر جعفر کی مدد کی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ جان محمد واردات کے بعد مانسہرہ میں اپنے آبائی گاؤں میں جا کر چھپ گیا تھا ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے اس کا بیان ریکارڈ کر لیاہے ۔یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے نور پر تشدد کے وڈیو شواہد بھی حاصل کر لیے، نور مقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی، اس نے اپنے ا?پ کو سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا، گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے، کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہ روکا، گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے، جنھوں نے نور کو گھسٹتے ہوئے دیکھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں