بین الاقوامی اداروں کی پی آئی اے سے افغانستان کیلئے پروازیں چلانے کی استدعا، قومی ائیرلائن نے اضافی پروازوں کو اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کرکے افغانستان کیلئے اضافی پروازیں چلانے کی استدعا کردی ، فلائٹ آپریشن افغانستان میں پھنسے غیرملکی ورکرز کو نکالنے کیلئے کیا جائے گا،پی آئی اے نے 5 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا افغانستان میں پھنسے ورکرز کو نکالنے کیلئے 5اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کیا ہے، جس میں افغانستان میں پھنسے غیرملکی ورکرز کو نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی گئی، پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن نے اضافی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے اتوار تک سفارتخانے کے عملے کو بحفاظت نکالنے کیلئے 3ہزار امریکی فوجی افغانستان پہنچ جائیں گے۔امریکا کی ایک میرین بٹالین اور انفنٹری بٹالین کابل پہنچیں گے۔ یورپ نے بھی اپنا سفارتی عملہ نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردیے، نیٹو سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں نیٹو مشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال تشویشناک ہے۔افغانستان پر طالبان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ افغانستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو مشن افغانستان میں افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑے گا۔ نیٹو افغان حکومت اورسیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔ طالبان کوسمجھنا چاہیے ان کا اقتدار پرقبضہ عالمی قوتوں کو ناقابل قبول ہوگا۔ طالبان افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں۔طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اسی طرح غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو اپنے پاس پناہ دے گا جن میں طالبان سے خطرے کی شکار خواتین رہنما، حکومتی اہلکا اور دیگر افراد شامل ہیں۔ وزیرِ امیگریشن مارکو مینڈیسینو نے بتایا کہ افغانستان میں صورتحال دل شکستگی کا باعث ہے اور کینیڈا اس صورتحال میں تماشا نہیں دیکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی طیارے پہلے ہی پناہ کے متلاشی افراد کو لے کر کینیڈا کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور پہلا طیارہ لینڈ کر گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close