پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر، عالمی سطح پر زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کتنے نمبر پر ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی سطح پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 25 زبانوں میں اول نمبر پر انگریزی زبان ہے، جس کے بعد دوسرا نمبر ہندی کا ہے، تیسرا مینڈرین چائینز، چوتھے نمبر پر ہسپانوی اور پانچویں اسٹینڈرڈ عربی ہے۔ عربی زبان کی یہ قسم مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے پچیس ملکوں کے لگ بھگ ساڑھے 27 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر بنگالی زبان ہے، جس کے بولنے والوں کی تعداد 26 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں ساتواں نمبر فرانسیسی کا ہے جو 26 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کی زبان ہے۔ آٹھواں نمبر روسی کا ہے جو کہ 25 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کی مادری زبان ہے۔ نواں نمبر پرتگالی کا ہے جو کہ لگ بھگ 25 کروڑ 80 لاکھ افراد بولتے ہیں، اور دسواں نمبر اردو کا ہے جو کہ 23 کروڑ افراد کی زبان ہے۔اسی طرح گیارہواں نمبر انڈونیشی زبان کا ہے جسے 19 کروڑ 90 لاکھ لوگ بولتے ہیں۔ بارہویں نمبر پر جرمن زبان ہے، جسے ساڑھے تیرہ کروڑ افراد بولتے ہیں۔ تیرہواں نمبر جاپانی کا ہے جو کہ 12 کروڑ 60 لوگ بولتے ہیں۔ چودہواں نمبر مرہٹی زبان کا ہے جو کہ نو کروڑ نوے لاکھ بولتے ہیں۔ پندرہویں نمبر پر تیلگو ہے جو کہ نو کروڑ ساٹھ لوگوں کی زبان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں