جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ ، ایک جاں بحق، 5خواتین، 4 بچےزخمی

کراچی(آئی این پی)یومِ آزادی کے موقع پر شہرقائد کے کئی علاقوں میں رات گئے کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے باعث 27افراد زخمی ہوئے جبکہ شاہ فیصل کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا، یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 5خواتین اور 4بچے بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق شہریوں کو گولیاں لگنے کے واقعات کورنگی، شاہ فیصل کالونی، برنس روڈ، پاپوش نگر، سٹی کورٹ، میٹرو ویل خیبر چوک، ایف سی ایریا، اورنگی اور بغدادی کے علاقوں میں پیش آئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close