پاکستان کے صحت افزاء مقام پر کورونا کی شرح خوفناک سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، سب سے بلند ترین شرح اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 14.60فیصد رہی،تفصیلات کے مطابق کورونا کی یومیہ بلند ترین 20.14فیصد شرح اسکردو میں ریکارڈ کی گئی ، گلگت میں یومیہ شرح 6.33 اور دیامر میں 7.48فیصد رہی، 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 14.60، حیدرآباد میں 8.98فیصد اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.15فیصد ریکارڈ ہوئی، پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح 14.24، صوابی میں 7.02فیصد، مردان میں 9.62، ایبٹ آباد میں 13.13 فیصد ، سوات میں 3.28، چارسدہ میں 1.29فیصد رہی، 24گھنٹے میں لاہور میں کورونا کی شرح 9.84، گجرات میں 2.16فیصد، فیصل آباد میں کورونا کی شرح 5.87، گوجرانوالہ میں1.97فیصد، بہاولپور میں کورونا کیسز کی شرح 6.45فیصد، راولپنڈی میں کورونا کی شرح 12.54فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 3.87فیصد رہی جبکہ مظفرآباد میں کورونا کی یومیہ شرح 18.25، میرپور میں 12.64فیصد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close