وفاقی کابینہ کے اہم ترین رکن کی شہریت اور ذاتی اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ترین رکن وزیر خزانہ شوکت عزیز کی شہریت اور ذاتی دولت کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ اس حوالے سےکا بینہ ڈویژن نےوزیر خزانہ شوکت ترین کے اثاثوں اور شہریت کی تفصیلات جاری کر د ی ہیں۔جس کے مطابق وزیر خزانہ پاکستان کے علاوہ کوئی شہرت نہیں رکھتے ،وہ کراچی میں 17 کروڑ 52 لاکھ 20 ہزار روپے کےمنقولہ جائیداد کے مالک ہیں،انکا بیرون ملک کوئی کاروبار، جائیداد اور اثاثے نہیں ہیں، شوکت ترین نے اسٹاک ایکسچینج شیئرز میں 3 ارب 32 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،وہ 79 لاکھ 20 ہزار 160 روپے مالیت کے 3 گاڑیوں کے مالک ہیں،انکے پاس لینڈ کروزر،مرسڈیز بینز اور سوزوکی آلٹو گاڑیاں ہیںشوکت ترین ایک کروڑ روپے زیورات کے مالک ہیں،وزیر خزانہ کے پاس 12 کروڑ 87 لاکھ 98 ہزار 408 روپے کا کیش ہے،ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 54 لاکھ 81 ہزار 253 روپے موجود ہیں،انکے پاس 80 لاکھ روپےکا فرنیچر ہے، شوکت ترین نے بینک سے 3 ارب 39 کروڑ 3 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے، سلک بینک کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 32 کروڑ 9 لاکھ 412 روپے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close