پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (پی این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ روز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے میں100 سے زائد مسافر سوار تھے، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے306 جب 4 ہزار فٹ بلندی پر پہنچی تو پائلٹ کو پتا چلا کہ اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، پائلٹ نے فوری ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ شب 100 سے زائد مسافروں کے ساتھ کراچی سے لاہور جانے کیلئے 4 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا توپتا چلا کہ اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، جس پر پائلٹ رضوان گوندل نے فوری ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور پی کے306 کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ اتار لیا۔طیارے میں اسپیڈ میٹرز کی خرابی سے متعلق معلوم ہوا کہ طیارہ طویل عرصے سے کھڑا ہوا تھا اور طیارے کی مناسب دیکھ بھال بھی نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے اسپیڈ میٹرز کی خرابی کا پتا نہیں چل سکا، تاہم پائلٹ نے اسپیڈ میٹرز کی خرابی سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔گزشتہ شب جب طیارہ 100 سے زائد مسافروں کے ساتھ کراچی سے لاہور جانے کیلئے روانہ ہوا اور 4 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا توپتا چلا کہ اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، پائلٹ رضوان گوندل کی ایئرٹریفک کنٹرولر سے گفتگو ہوئی کہ طیارے کے دونوں اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، میٹرز رفتار مختلف ظاہر کررہے ہیں، بایاں میٹر ٹارگٹ اسپیڈ 200 ناٹیکل میل شو کررہا ہے جبکہ اصل ٹارگٹ اسپیڈ 250 ناٹیکل میل تھی۔ایئرٹریفک کنٹرول کے مطابق پائلٹ کہہ رہے ہیں کہ ہم ائیر اسپیڈ انڈیکیشن پرابلم کی وجہ سے سفر جاری نہیں رکھ سکیں گے، اور پرواز 4000 فٹ کی بلندی پر لارہے ہیں۔ پائلٹ کے رابطے پر ائیرٹریفک کنٹرولر نے کہا کہ پرواز 4000 فٹ پر برقرار رکھی جائے۔ جس پر پائلٹ نے کہا طیارے کی واپس لینڈنگ کیلئے آئی ایل ایس 25 ایل کیلئے رہنمائی چاہیے، تاکہ لینڈنگ کے بعد دوبارہ ٹیک آف سے قبل خرابی دور کروا دی جائے، تاہم 15منٹ کی پرواز کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ طیارے میں اسپیڈ میٹرز کی خرابی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close