سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 11 ممالک کو کیٹیگری سی سے نکال دیا، پاکستانی شہریوں کو واپسی کی اجازت

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 11 ممالک کو کیٹیگری سی سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا خدشات کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں کچھ نرمی کا اعلان کیا ہے۔ سی اے اے نے پڑوسی ملک بھارت پر پابندی کی گئی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اس کا نام سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ بھارت کے علاوہ برازیل، بھوٹان، ارجنٹائن سمیت دیگر کئی ممالک کو بھی سی کیٹیگری سے نکال دیا گیا۔ سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری میں ان ممالک کو شامل کیا تھا جہاں کورونا کا پھیلاو انتہائی خطرناک تھا، ان ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد تھی۔بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کو سی کیٹیگری سے نکالا گیا ہے، ان ممالک میں موجود صرف پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بنا بیرون ملک سے آنے والے کسی شخص کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بھی نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی، اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد مکمل ویکسی نیشن پر ہی اندرون ملک سفر کرسکیں گے۔ایک ڈوز لگوانے والے پاکستانی مسافروں کی رعایت دس ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔ سی اے اے نے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close