سول ایوی ایشن کا فضائی سفر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10 ستمبر سے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سی اے اے کےڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر افراد مکمل ویکسینیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے۔سی اے اے کے مطابق ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی۔ سی اے اے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام، اندرون ملک آپریٹ ہونے والی تمام ائیرلائنز سے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں