آئندہ عام انتخابات کب متوقع ہیں؟ اگلی حکومت کون بنائے گااور نواز شریف کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟ تہلکہ خیز سیاسی پیشگوئیاں

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022ء تک نواز شریف کی وطن واپسی نظر نہیں آتی، عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے ,اسی تیزی سے سال 2022ء میں واپس جائیں گے۔تفصیلات کےمطابق اپنے’خوابوں سے شہرت‘ حاصل کرنے والےمنظور وسان نے مزید کہا کہ سال 2022ء کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک میں الیکشن سال 2022ء کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں،عمران خان کی مقبولیت مجھے کم ہوتی نظر آرہی ہے۔صوبائی مشیر نے پیش گوئی کی کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے گی،اس وقت مختلف پوزیشن میں ہوگی، ملک میں فیئر اینڈ فری انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی،آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔منظور وسان نے پیش گوئی کی کے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی کراچی میں بھی جیتے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی، تحریک انصاف مستقبل میں کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب مستقبل بچوں کا ہے، یہ سیاست ہے ہی بچوں کا کھیل، اب بوڑھوں کا نہیں ہے، جو بچے کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکیں گے، مولانا فضل الرحمان اور ہم اب آرام کریں گے، بچے آگے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close