اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کون سی بہو کرے گی؟ مریم نواز کی بہو چاہتی ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد (پی این آئی) مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کی ہے کہ بہت ہو گیا جھوٹ، بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بندہے شہباز گل نے کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ جبکہ دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close