ریلوے کراسنگ پر افسوسناک حادثہ، باپ بیٹا جان سے گئے

میر پور متھیلو (پی این آئی) سندھ کے علاقےجروار کے نواحی گاؤںسبر بوذدار کا رہائشی ایک شخص شمن بوذدار جروار ریلوے کراسنگ پھاٹک لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کیوجہ بند ہونے کے باوجود اپنے بیٹے پانچ سالہ واجد بوذدار سمیت موٹر سائیکل پر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک آنے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ، جبکہ دو خواتیں جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھیں وہ خوش قسمتی سے بچ گئیں ۔ کہا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شمن بوذدار نے خواتین کو موٹر سائیکل سے اتار کر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ حادثہ رونما ہوگیا ، دونوں باپ بیٹے کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close