کراچی(آن لائن)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سابق صدر اور سینئر رہنما ہمایوں خان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمایوں خان کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ہمایوں خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمایوں خان نے اپنے والد مرحوم محمد حنیف خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہمایوں خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں