پی ٹی آئی حکومت کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی، دوسال میں زر مبادلہ ذخائر بلند سطح پر پہنچ گئے

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کی حکومت 2 سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10 ارب ڈالرز کا اضافہ کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، دوسال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ‘پائیدار ترقی اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ وہی قومیں آگے نکلی ہیں جن کا کاروباری طبقہ ترقی کرتا ہے، کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرے گا جب تک وہ ڈیجیٹائزیش کو نہیں اپنائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک کاکہنا تھا کہ بنیادی شرح سود زائد عرصے سے 7 فیصد پر ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں دوسال کے دوران 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ایکسپورٹ ری فنانس 2 سال میں 280 سے بڑھ کر 560 ارب روپے ہوگئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ کے دوران شرحِ سود میں بڑی کمی کی گئی،کووڈ کے دوران 2ہزار ارب روپے کی سپورٹ کی گئی اوراس دوران ٹرف کی اسکیم بہت کامیاب ہوئی، ٹرف اسکیم سے تمام شعبوں نے فائدہ اٹھایا،ٹرف اسکیم کے تحت 436 ارب روپے کے قرضے لیے گئے۔انکا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے باعث درآمدات بڑھ رہی ہیں، درآمدات بڑھنے کے باعث روپے کی قدر کم ہوئی۔رضاباقر نے کہاکہ زرمبادلہ خدمات فراہم کرنے کے لئے ایف ایکس پورٹل بنایا ہے، ایف ایکس پورٹل پر 27 بینک آگئے ہیں،28 بینک فارن ایکسچینج سہولت دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو سالوں میں اسٹیٹ بینک نے اپنی اسکیمز کے ذریعے کاروباری طبقے کی معاونت کی، اسٹیٹ بینک کا محور ہی کاروباری طبقے کی اعانت کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں