پی او ایف فیکٹری واہ کینٹ میں دھماکہ !

راولپنڈی(پی این آئی)واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنا شروع کردیا ہے۔واہ کینٹ میں دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ واہ کینٹ میں دھماکا کسی عمارت کے اندر پیش آنے والا حادثہ ہوسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی جگہ کو کلیئر کردیا گیا ہے اور صورتحال پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے قابو میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close