وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی،طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے ایک منٹ میں پودے لگا کر ریکارڈ بنایا۔ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے، سائرن بجنے سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا۔ ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ اب تک بھارت کے پاس تھا، اب ایک منٹ میں سب سے زیادہ 50 ہزار پودے لگانے کا اعزاز پاکستان کے نام ہے۔۔۔۔

خاتون سیٹ پر موجودلفٹر نے گاڑی اٹھا لی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے صدر میں نو پارکنگ کا بہانہ بنا کر کار میں بیٹھی خاتون کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی، لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی۔ کراچی شہر کے ریگل چوک کے رش والے علاقے میں لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی، شہریوں کا الزام ہے کہ صدر میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے ساتھ بدمعاشی معمول بنالی ہے۔سیکشن افسر امیر منہاس کے مطابق خاتون کو رانگ سائیڈ آنے پر روکا تو غلطی ماننے کے بجائے بدتمیزی کی تھانے لے جاکر چالان کیا تو معافی نامہ لکھ کر معافی مانگ کر معاملہ ختم کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close