گوجرانوالہ (پی این آئی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ، جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیاکنٹرول روم انچارج محمد ثاقب منیر نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 35225فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1469ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 412ٹریفک حادثات، 859میڈیکل ایمرجنسی،14آگ لگنے کے واقعات،29کرائم کیس،02 ڈوبنے کا واقعات، 01 بلڈنگ منہدم اور152متفرق ایمرجنسیز تھیں ریسکیو1122 نے مجموعی طور پر 1397لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 514افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 883 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ 02 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کیا ہے اور کرونا وائرس سے جاں بحق8 افراد کی تدفین کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں