غیر معیاری سلنڈر 105 کمرشل گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی) غیر معیاری گیس سلنڈر اور ایل پی جی گیس استعمال کرنے والی 105کمرشل گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر میاں سہیل فاضل نے بتایاکہ گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کا استعمال کسی صورت قبول نہیں اس لئے ایل پی جی گیس اور غیر معیاری گیس سلنڈرز استعمال کرنے والوں کو لوگوں کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دیں گے۔اس ضمن میں ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف نہ صر ف مقدمات کا اندراج کیا جا رہاہے بلکہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کو بھی اتروایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ کیلئے استعمال نہ کیا جا سکے۔سی ٹی او کے حکم پر ایجوکیشن ونگ کی ٹیم بھی شہر بھر کے اڈہ جات پر اعلانات کر رہی ہے کہ اڈہ جات کے اندر کھڑی ایسی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جن گاڑیوں میں لگے گیس سلنڈرز اوگرا کے قائم شدہ اداریایچ ڈی آئی پی سے منظور شدہ نہیں اورموٹر وہیکل ایگزامینر کا جاری کردہ تصدیقی سرٹیفیکیٹ نہیں رکھتیں ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close