اسلام آباد (پی این آئی) پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان تربیلا ڈیم کا دورہ آج کریں گے جس کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ توسیعی منصوبے سے 1 ہزار 530 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی۔ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار میگا واٹ سے زائد ہے جو 1 ہزار 530 میگا واٹ کے اضافے سے مجموعی طور پر 6 ہزار 418میگاواٹ ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس 84 لاکھ کسان ہیں جو بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ہمارے کسان محنت کش لوگ ہیں۔ شہروں میں رہنے والے جاگیرداروں اور کسانوں میں فرق نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں