محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیاسی قیادت اور مذہبی رہنما کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا گیا

کوئٹہ (اے پی پی) کمشنرنصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن و امان کے قیام کے لیے سیاسی قیادت اور مذہبی رہنما ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور انتظامیہ کو انکی بھرپور معاونت حاصل ہے،کمشنر نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی و دیگر علاقہ معتبرین سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاکمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کے احکامات دیے ہیں ملکی صورتحال کے پیش نظر امن کی بحالی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع کے سیاسی و مذہبی عمائدین کی بھرپور معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر لائسنس داران سے مشاورت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ علماکرام اور سیاسی قیادت قیام امن کیلئے بھرپوراندازمیں کوششیں کر رہی ہے کیونکہ محرم الحرام کا مہینہ مثالی بھائی چارے،برداشت، اور مذہبی رواداری کے مظاہرے کا پیغام دیتا ہے کمشنر نصیرآباد نے کہا کہ امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مذہبی ہم آہنگی اور دینی تعلیمات کے مطابق دوسروں کے عقیدوں کا احترام کرنے کاپیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں امن کے فروغ کیلئے امن کمیٹی اور علماکرام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close