اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا ہے۔ این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہر ین کی مشاورت کے بعد کیا۔ اس کے علاوہ 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ این سی او سی نے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل کو وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلا وکو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں