کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ۔۔تمام مارکیٹس، نجی و سرکاری دفاتر اورریستوران بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے 100 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق راولپنڈی کے 100 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو 19 اگست 2021 تک نافذ رہے گا۔ اس دوران ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، نجی و سرکاری دفاتر اورریستوران بند رہیں گے ۔ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام تر مذہبی، ثقافتی و نجی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلقہ کاروبار کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گروسری اور فارمیسی کے سیکشن کھل سکیں گے۔ سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعقلہ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close