پارلیمنٹ لاجز میں شاہدہ رحمانی کو چوہے نے ہاتھ پر کاٹ لیا ، رکن اسمبلی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا

اسلام آباد( آئی این پی) پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چو ہے نے ہاتھ پر کاٹ لیا ، شاہدہ رحمانی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا جبکہ حکومتی بینچوں پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب جہانگیر نے ’’بلی پال لو بلی ‘‘کی آواز لگادی۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی صدارت میں ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ رات کو میرے ہاتھ پر چوہے نے کاٹا ہے، میں سو رہی تھی ، ابھی میںنے انجکشن لگوایا ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ میں ڈائریکٹر کو ہدایت کرتاہوں اس موقع پر حکومتی بینچوں پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب جہانگیر نے ’’بلی پال لو بلی ‘‘کی آواز لگائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close