رینجرز نے کمر کس لی، کیا کرنے جارہے ہیں؟ عوام سے خصوصی اپیل کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ)میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ڈی جی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں محرم الحرام اور 14اگست کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا,اجلاس میں سول انتظا میہ، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبے بھرمیں عاشورہ محرم کے جلوسوں اور جشن آزادی کی تقر یبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے یکم محرم الحرام سے جاری مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس ، جلوسوں اور داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پرزور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا ئے گی۔اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں