جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے پا گئی، دلہن کون ہو گی؟ شادی کارڈ کی تصویر بھی جاری

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے پا گئی۔جنید صفدر کی نسبت احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان کے ساتھ طے پائی تھی۔ اب ان کے نکاح کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی ہے۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوگا۔ ان کے شادی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جو جامعہ کی پولو ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے۔ جنید صفدر سوشل میڈیا پر اکثر اپنی پولو کھیلنے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close