رات کو سورہی تھی چوہے نے کاٹ لیا، خاتون رُکن اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں چوہے نے کاٹ لیا‎‎

اسلام آباد( پی این آئی )پارلیمنٹ لاجزمیں خاتون رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی چوہے نے کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جہاں پارلمینٹرین کے بیڈ رومزبھی محفوظ نہ رہے ، پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھراس کا انجیکشن لگوایا ہے۔ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں