کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ ہینگ ٹونگ 77 جہاز کو قانون کے تحت ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کو ضبط کرنے کے آحکامات کو کنفرم کرتے ہوئے لکھا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہے۔وفاقی علی زیدی نے لکھا کہ پھنسے بحری جہاز کا نیویگیشن پاور مشنری خراب ہے جبکہ جہاز کا انجن بھی بہت کمزور پایا گیا ہے،پھنسا ہوا بحری جہاز اس حالت میں انسانی جان اور دوسرے بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔۔۔۔
پیپلزپارٹی پاکستان کی نالائق ترین جماعت قرار دے دیا گیا
کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی نالائق ترین جماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے انصاف ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کو کراچی دورے میں کراچی میں گرین لائن، کے سی آر، کے فور ، فریڈ کوریڈور سمیت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کامیاب دورہ تھا، وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ صوبے کے پانی کے مسئلے پر ہے،گرین لائن بسز چائنہ پورٹ پہنچ چکی ہیں، انشاللہ جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی توجہ شہر میں بارشوں کی صورتحال پر تھی، سندھ حکومت شہر کے نالے کی صاف تک نہیں کرسکتی، 35 ارب نالوں کی صفائیوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی نالائق ترین جماعت ہے، وزیر اعلی سندھ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے وفاق شہر میں کام کروارہا ہے،کراچی کے ایم این ایز کو 1ارب کی اسکیم دی جائیں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں