پی آئی اے نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیشکش 14 تا 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی، ٹکٹس فوری فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔اس لیے جو لوگ اس دوران سفر کرتے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فوری پر سیٹ بک کروا کر ٹکٹ خرید لیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close