ماضی کے حکمران بلوچستان آنے کے بجائے لندن زیادہ جاتے رہے، وزیراعظم

لسبیلہ (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کو آباد کر کے ہم مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں، دنیا میں بہت سے مسلم ممالک کے لوگ چھٹیاں گزارنے یورپ اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں لیکن اسلامو فوبیا کی وجہ سے یورپ اور دیگر ملکوں میں جانے کو تیار نہیں ، پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اپنے ساحلوں کو آباد کر کے دنیا بھر سے سیاحوں کو مدعو کرے اور اپنے اسلامی و معاشرتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کا فروغ کرے، ماضی کے حکمران بلوچستان آنے کے بجائے لندن زیادہ جاتے رہے ہیں اور بلوچستان کے اپنے رہنمائوں نے بھی صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دی، تحریک انصاف حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور بلوچستان کی ترقی کو تیز تر کر رہی ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان نے لسبیلہ سونمیانی بیچ پر شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کا بہت بڑا تحفہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اللہ کے دیئے ہوئے تحفے کی قدر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ لوگوں کی زندگی بہتر کی جائے، لسبیلہ میں سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع ہیں اور یہاں پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کر کے علاقے کی بہتری کر سکتے ہیں، پاکستان میں سیاحتی مقامات کو آباد کر کے ہم مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں، دنیا میں بہت سے مسلم ممالک کے لوگ چھٹیاں گزارنے یورپ اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں لیکن اسلامو فوبیا کی وجہ سے یورپ اور دیگر ملکوں میں جانے کو تیار نہیں ، پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اپنے ساحلوں کو آباد کر کے دنیا بھر سے سیاحوں کو مدعو کرے اور اپنے اسلامی و معاشرتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کا فروغ کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی ہے لیکن اب پاکستان کے ساحلی علاقوں کو آباد کریں گے، پاکستان کے ساحلی علاقے بہت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی ماہرین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی حدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی حدت میں اضافے کے باعث مختلف ممالک میں جنگلوں میں آگ لگنے اور سیلابوں سمیت قدرتی آفات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساحلی علاقوں میں مینگروز کے جنگلات چار گنا زیادہ مضر صحت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذبات کرتے ہیں ، ہمیں ساحلی مینگروز بڑھانے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے حکمران بلوچستان آنے کے بجائے لندن زیادہ جاتے رہے ہیں اور بلوچستان کے اپنے رہنمائوں نے بھی صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دی، تحریک انصاف حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور بلوچستان کی ترقی کو تیز تر کر رہی ہے۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close