محرم الحرام کیلئے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کردیں

اسلا م آباد(آئی این پی)محرم الحرام کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کردیں گئیں ،یہ ہدایات متعلقہ علما کی سفارشات کو مدِ نظر رکھ کر جاری کی گئیں جس کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائیگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ھینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کیئے جائینگے۔مجالس ہوادار اور کھلے کمروں میں منعقد کی جا ئینگی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی۔مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس او پیزکو نمایاں آویزاں کیا جائیگا۔(ن م)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close