اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کچی آبادی میں کسی قسم کے آپریشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔کچی آبادی پر چیئرمین سی ڈی اے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی سے تفصیلی جواب طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت تک ضلعی انتظامیہ کچی آبادی میں کسی قسم کا آپریشن نہ کرے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ورکنگ کلاس اسلام آباد کی زمین باقی شہریوں کی طرح کیوں نہیں ایکوائر کرسکتی؟ متوسط طبقہ کچی آبادیوں میں چار دہائیوں سے آباد ہے انہیں سہولیات کیوں نہیں مل سکتی۔ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو اگلے سماعت پر طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری نذر خان کی درخواست پر عبوری حکمنامہ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close