بابر اعوان کی اپوزیشن کو ای ووٹنگ مشین کے حوالے سے تجاویز دینے کی پیشکش

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تجاویز دیں، حکومت کھلے دل سے تجاویز کو دیکھے گی، ٹاک شوز پر تو بات نہیں ہو سکتی، ای ووٹنگ پر نادرا کے ذریعے بریفنگ دیں گے، کوئی چیزخفیہ نہیں ہے، ان مشینوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، ، الیکشن کمیشن خود اپنی مرضی سے مشینیں خریدے گا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن آئے اور تجاویز دے، ٹاک شوز پر تو بات نہیں ہو سکتی، ای ووٹنگ پر نادرا کے ذریعے بریفنگ دیں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی چیزخفیہ نہیں ہے، ان مشینوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، ، الیکشن کمیشن خود اپنی مرضی سے مشینیں خریدے گا، حکومت صرف سپورٹ کر رہی ہے۔مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پرحکومت اس قانون سازی کو آگے لے کر جائے گی، حکومت کھلے دل سے اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے ہر جگہ کروائے جائیں گے، سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے بھی مشین آفر کریں گے، اگلا الیکشن انشااللہ قابل قبول ہو گا۔مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ دھاندلی روکنے کا طریقہ ٹیکنالوجی ہے، اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہو گا، الیکشن کمیشن جو مشین قبول کرے گا وہی خریدی جائیں گی، الیکشن کمیشن ٹینڈرکے ذریعے خودخریداری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close